بابر اعظم کی کون سی خواہش پوری ہو گئی ؟


لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کی خواہش پوری ہو گئی۔

قومی کرکٹ ٹیم اور پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کی خواہش تھی کہ وہ پی ایس ایل 8 میں سینچری بنائیں اور ان کی یہ خواہش پوری ہو گئی۔ اس خواہش کا اظہار انہوں نے گزشتہ دنوں اپنے ایک انٹرویو میں کیا تھا۔

بابر اعظم نے اپنے انٹرویو میں ورلڈکپ کی فاتح ٹیم بننے کی بھی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بابر کی سنچری رائیگاں، روئے کا لاٹھی چارج، گلیڈی ایٹرز نے 241 رنز کا ہدف حاصل کر لیا

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 8 کے 25 ویں میچ میں بابر اعظم نے 60 گیندوں پر 2 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے سنچری اسکور کی۔ وہ 115 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔


متعلقہ خبریں