پنجاب میں عام انتخابات 30 اپریل کو ہوں گے، شیڈول جاری

election comission

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پنجاب میں عام انتخابات 30 اپریل کو ہوں گے جب کہ  کاغذات نامزدگی 12سے14مارچ تک جمع کرائے جائیں گے۔

پنجاب میں انتخابات کیلئے30اپریل سے7مئی تک کی تاریخیں تجویز

انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 مارچ تک ہوگی،امیدوار 5 اپریل تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے جب کہ انتخابی نشانات 6اپریل کو دیےجائیں گے۔

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کی خالی 6 نشستوں کا بھی شیڈول جاری کردیا ہے۔

عمران خان کی خالی 6 نشستوں این اے 22مردان،این اے 24چارسدہ، این اے 31پشاور، این اے 108فیصل آباد،این اے118ننکانہ صاحب اوراین اے239کورونگی کراچی میں انتخاب 30 اپریل کو ہو گا۔


متعلقہ خبریں