مسلمان جوڑے کی مندر میں شادی

مسلمان جوڑے کی مندر میں شادی

نئی دہلی: بھارت میں ایک مسلمان جوڑے نے مندر میں شادی کر لی، شادی کی یہ تقریب ریاست ہماچل پردیش کے شہر شملہ میں انجام دی گئی ہے۔

ہندوستان ’ہندو راشٹر‘ ہے، آر ایس ایس کے سربراہ کی بڑک

مؤقر بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق مندر میں شادی کرنے والے مسلمان جوڑے کے مطابق انہوں نے یہ قدم معاشرے میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اٹھایا ہے۔

مسلمان جوڑے نے ٹھاکر ستیانرائن مندر میں نکاح پڑھا اور شادی کی رسم ادا کی جسے وشوا ہندو پرشاد اور آر ایس ایس کے زیر انتظام چلایا جاتا ہے۔ نکاح میں نکاح خواں، گواہان اور وکیل نے بھی شرکت کی۔

‘دو سالوں میں بھارت سے عیسائیوں اور مسلمانوں کا خاتمہ کر دیں گے ’

میڈیا کے مطابق مندر کے جنرل سیکریٹری ونے شرما کا کہنا ہے کہ مندر کو وشوا ہندو پرشاد اور آر ایس ایس چلاتے ہیں جنہیں مسلمان مخالف سمجھا جاتا ہے مگر اسی مندر میں مسلمان جوڑے نے شادی کی رسم ادا کی اور نکاح پڑھا ہے۔

دلہن کے والد مہندرا سنگھ ملک نے اس حوالے سے کہا ہے کہ میری بیٹی کی شادی ستیا نرائن مندر میں ہوئی ہے، اس طرح شہر کے لوگوں کو مثبت اور یکجہتی کا پیغام دیا گیا ہے۔

ہٹلر اور نازی کے پیروکار مودی اور آر ایس ایس

مہندرا سنگھ ملک کے مطابق ان کی بیٹی ایم ٹیک سول انجینیئر ہونے کے ساتھ ساتھ گولڈ میڈلسٹ ہے جب کہ ان کے داماد بھی پیشے کے اعتبار سے سول انجینیئر ہیں۔


متعلقہ خبریں