سعودی عرب کا ترکیہ کے مرکزی بینک میں 5 ارب ڈالرز جمع کرانے کا معاہدہ

فوٹو: فائل


سعودی عرب نے ترکیہ کے مرکزی بینک میں پانچ ارب ڈالر جمع کرانے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔

العربیہ اردو کی رپورٹ کے مطابق یہ رقم سعودی فنڈ برائے ترقی (ایس ایف ڈی) کے ذریعے ترکیہ کے مرکزی بینک میں منتقل کی جارہی ہے۔

ترکیہ زلزلہ، 23 دن بعد ملبے سے کتا معجزاتی طور پر زندہ نکال لیا گیا

سعودی وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان نے دسمبر میں مملکت کی جانب سے ترکیہ کو یہ خطیر رقم دینے کے ارادے کا اعلان کیا تھا۔

یہ رقم انقرہ اور الریاض کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کی مشترکہ کوششوں کے بعد منتقل کی جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں