امیر ممالک غریب ملکوں کو تنگ کر رہے ہیں ؟ اقوام متحدہ کا انکشاف


دوحہ: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اونتونیو گوتریس نے کہا کہ امیر ممالک غریب ملکوں کو شیطانی حربوں سے تنگ کر رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اونتونیو گوتریس نے قطر میں ہونے والی سمٹ کانفرنس سے خطاب کے دوران امیر ممالک کی جانب سے غریب ممالک پر دباؤ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ امیر ممالک شرح سود میں اضافے کے لیے غریب ممالک پر دباؤ ڈال رہے ہیں اور ان کا یہ اقدام قابل مذمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین بنانے والا سائنسدان قتل

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ غریب ریاستیں غربت کے بدترین دور سے گزر رہی ہیں لیکن اس کے باوجود امیر ممالک کا رویہ ان کے ساتھ ٹھیک نہیں ہو رہا اور ایسا محسوس ہوتا ہے امیر ممالک نے صرف اپنے فائدے کے لیے عالمی مالیاتی نظام بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امیر ممالک سالانہ 5 سو ارب ڈالر دوسرے ممالک کی مدد کے لیے فراہم کریں تاکہ وہ مشکلات سے باہر آسکیں۔ غریب ممالک کی مدد کر کے اُن کی تعلیم، صحت اور معاشی نظام کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں