پی ایس ایل 8: قلندرز نے گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 18 ہویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 17 رنز سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 149 رنز کا ہدف دیا تاہم کوئٹہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور سات وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنا سکی۔

کوئٹہ کی جانب سے ول اسمیڈ 32 جب کہ سرفراز 15 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ قلندرز کے حارث روف نے تین اور راشد خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور مرزا بیگ نے کیا جو اچھا ثابت نہ ہو سکا۔ فخر پہلے ہی اوور میں رن آوٹ ہو گئے جب کہ مرزا بیگ اگلے اوور میں 2 کے انفرادی اسکور پر چلتے بنے۔

سلامی جوڑی کے آؤٹ ہونے کے بعد قلندرز کا مڈل آرڈر ریت کی دیوار ثابت ہوا اور اننگز کے 9 اوور تک ٹیم کے 7 کھلاڑی 50 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

اس موقع پر لاہور قلندرز کی لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو سکندر رضا اور راشد خان نے سہارا دیا۔ دونوں کے مابین 69 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔

راشد 21 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جب کہ سکندر رضا 71 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ ان کی اننگز میں 8 چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

ٹاس

ٹاس کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ کوشش کریں گے لاہور قلندرز کو کم اسکور پر آوٹ کریں۔

انہوں نےبتایا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں آج 3تبدیلیاں کی گئی ہیں۔عماد آصف کی واپسی،ایمل خان کی جگہ یاسر خان کھیلیں گے۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی  نے بتایا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ٹیمیں


متعلقہ خبریں