سپریم کورٹ نے بحران سے نکال دیا، فیصلے پر عمل کیا گیا تو بحران نہیں آئیگا، اعتزاز احسن

سپریم کورٹ نے بحران سے نکال دیا، فیصلے پر عمل کیا گیا تو بحران نہیں آئیگا، اعتزاز احسن

اسلام آباد: ممتاز قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے بحران سے نکال دیا ہے، اگر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا گیا تو کوئی بحران نہیں آئے گا۔

عمران خان کا ہفتے سے انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان

انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام ’پاور پالیٹکس‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ انتخابات کا معاملہ عدالت میں دوبارہ نہیں جائے گا، پانچ معززججز نے ساری بحث سنی اور فیصلہ دیا۔ انہوں نے استفسار کیا کہ دو جج صاحبان جو بینچ میں نہیں وہ کس طرح گنتی میں آتے ہیں؟

سینئر سیاستدان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی بہترین اور قابل جج ہیں، پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد 70 فیصد اسمبلیاں تحلیل ہیں، اس پر کسی نے اعتراض نہیں اٹھایا۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں پوچھا کہ کیا کیا نگراں حکومت دو سال کیلئے بیٹھے گی؟ انہوں نے کہا کہ 90 دن کے بعد ایک سکینڈ بھی یہ نہیں بیٹھ سکتے، میرا خیال ہے محسن نقوی خود اٹھ جائیں گے۔

سپریم کورٹ کا پنجاب اور کے پی کے میں 90 روز میں انتخابات کرانے کا حکم

بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ کس طرح آپ الیکشن سے گریز کر سکتے ہیں؟ آپ الیکشن سے بالکل گریز نہیں کر سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں