کنگز کو شکست، زلمی 24 رنز سے فتح یاب


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 17 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 24 رنز سے شکست دے دی۔

پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز پشاور زلمی کی جانب سے 198 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنا سکی۔

کراچی کنگز کے میتھیو ویڈ نے 41 گیندوں پر 53 رن بنائے جب کہ عماد وسیم نے 30 گیندوں پر 57 رن کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

پشاور کے عظمت الله عمارزئی اور عامر جمال نے 3،3 جب کہ مجیب الرحمان نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

اس سے پہلے کراچی کنگز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

محمد عامر کی تباہ کن بولنگ کے باعث پشاور زلمی کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا، عامر نے پہلے محمد حارث اور پھر کپتان بابراعظم کو اپنی ان سوئنگ بولنگ سے چلتے کیا۔

گزشتہ میچ میں اپنی بیٹنگ سے متاثر کرنے والے صائم ایوب بھی عامر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے بعد نوجوان بیٹر حسیب اللہ نے جارحانہ انداز اپنایا اور کوڈ مور کے ساتھ 83 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ حسیب اللہ 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس موقع پر پاوول کوڈ مور کا ساتھ دینے آئے اور انہوں نے بھی جارحانہ روپ اپنایا۔ پاوول 64 اور کوڈ مور 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کراچی کے محمد عامر نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

 


ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کراچی کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ ٹیم میں متعدد تبدیلیاں کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی کو کم سے کم ٹوٹل تک محدود کرنے کی کوشش کریں گے۔

پشاور کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ وہ کراچی کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، آج کے میچ کے لیے ٹیم میں چند تبیدلیاں کی گئی ہیں۔

ٹیمیں


متعلقہ خبریں