عمران خان نے پرویز الہی کو پارٹی صدر بنانے کی وجہ بتا دی


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو پارٹی کا صدر بنانے کی وجہ بتا دی۔

ویڈیو لنک خطاب میں انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی کو اس لیے پارٹی صدر بنایا کہ انہوں نے بہت دباؤ برداشت کیا ہے۔ پرویزالہٰی اور مونس الہٰی نے دھمکیوں کے باوجود ہمارا ساتھ دیا۔

عمران خان نےکہا کہ  پرویز الہٰی اور ان کے بیٹے مونس الہٰی کو داد دیتا ہوں، مونس الہٰی کے ساتھی کو اٹھا کر لے گئے، تین دن غائب رکھا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اعتماد کے ووٹ کے وقت ہمارے لوگوں کو کہا گیا کہ عمران پر کاٹا لگا دیا، آپ ن لیگ میں جائیں، ہم نے پرویز الہٰی کو آنر کیا کہ دباؤ کے باوجود انہوں نے پارٹی کو ضم کیا۔

پرویز الہیٰ ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے نگراں حکومت کیلئے وہ نام دیے جو قابل بھروسہ تھے، ہم نے الیکشن کمیشن کو 22 نام دیے کہ انہیں پنجاب میں نہ لگائیں، انہوں نے تقریباً تمام 22 افراد کو پنجاب میں لگایا جنہوں نے ہم پر ظلم کیا۔

انہوں نے پنجاب میں ہمارے مخالف کو وزیر اعلیٰ لگایا، انہوں نے الیکشن کمیشن پر پورا پریشر ڈالا ہوا ہے کہ 90 دن میں الیکشن نہ ہوں، خود کو نیوٹرلز کہنے والوں نے کہا آپ ن لیگ کی سی ایم شپ لے لیں۔


متعلقہ خبریں