روس نے جوہری طاقت کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا


ماسکو: روس نے جوہری طاقت میں اضافے کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس نے امریکہ کے ساتھ جوہری اسلحہ کی تخفیف کا معاہدہ معطل کرتے ہوئے نیوکلیئر طاقت میں اضافے کا اعلان کر دیا۔

روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ روس اپنی نیوکلیئر فورسز کو مضبوط بنانے پر زیادہ توجہ دے گا اور روس ہائپرسونک میزائلوں کی بڑے پیمانے پر ترسیل شروع کرے گا۔

انہوں ںے کہا کہ مسلح افواج کو جدید آلات سے لیس کرنا جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کا نابلس پر حملہ، 10 فلسطینی شہید، 100 سے زائد زخمی

روسی صدر کے اعلان کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ پیوٹن کے فیصلے سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ وہ جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ پیوٹن کی جانب سے جوہری اسلحے کے معاہدے کو معطل کرنا بہت بڑی غلطی ہے۔


متعلقہ خبریں