پیجو 2008 کی قیمتوں میں بھی اضافہ

پیجو 2008 کی قیمتوں میں بھی اضافہ

کراچی: پیجو پاکستان نے بھی اپنی گاڑی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

ہنڈا گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ – سوک کی قیمت 92 لاکھ ہو گئی

مؤقر ویب سائٹ ’پاک وہیلز‘ کے مطابق پیجو 2008 کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے، اضافے کی وجہ سیلز ٹیکس کی شرح میں ایک فیصد اضافہ ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کردی ہے جس کے بعد تسلسل کے ساتھ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں کمپنیوں کی جانب سے اضافہ کیا جا رہا ہے۔

اعداد و  شمار کے تحت پیجو 2008 ایکٹیو کی قیمت میں 60 ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت  59 لاکھ 59 ہزار  روپے ہو گئی ہے جب کہ پرانی قیمت 58 لاکھ 99 ہزار تھی۔

یاماہا بائکس کی قیمتیں ایک مرتبہ پھر بڑھا دی گئیں

پیجو 2008 ایلور کی قیمت میں 57000 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 65 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھ کر 66 لاکھ 56 ہزار روپے ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں