اسد قیصر کا کل گرفتاری دینے کا اعلان


پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کل گرفتاری دینے کا اعلان کر دیا۔

اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ آج جیل بھرو تحریک کا آغاز ہو گیا ہے، مجھے خوشی ہے کہ لاہور سے ہماری قیادت نے گرفتاریاں دی ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ کل پشاور سے میں اور پی ٹی آئی کی دیگر قیادت گرفتاریاں دے گی۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اعظم سواتی سمیت کئی پی ٹی آئی رہنماوں نے آج گرفتاری دی ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے کوئی گرفتاری نہیں کی، تحریک انصاف کے رہنما خود ہی پولیس وین میں سوار ہوئے،ہماری طرف سے ابھی تک گرفتاری کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔


متعلقہ خبریں