خودکش حملہ آور سمیت 6 دہشتگرد گرفتار


شمالی وزیرستان: خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے خودکش حملہ آور سمیت 6 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کےدوران خودکش حملہ آور کو ساتھی اور 4 سہولت کاروں کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے جبکہ گرفتار دہشت گردوں نے اعتراف جرم کر لیا۔

گرفتار دہشت گردوں سے ملنے والی معلومات پر مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے اور گرفتار دہشت گرد کرک، ہنگو، کرم اور ٹل کے مدارس میں پڑھتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو گرفتار نہیں کرنا، آفتاب سلطان کے استعفے کی وجہ نیب ترامیم ہیں، رانا ثنااللہ

ذرائع کے مطابق رواں سال کے دوران اب تک شمالی وزیرستان میں 3 خوکش حملہ آور اور 28 سہولت کاروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔


متعلقہ خبریں