آئین کی حد میں رہیں، ایوان صدر کو بلیک میلنگ کا اڈہ نہ بنائیں، رانا ثنا اللہ


وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی ”آ بیل مجھے مار“ والے کام نہ کریں، صدر آئین کی حد میں رہیں، صدراتی دفتر کو بلیک میلنگ کا اڈہ نہ بنائیں۔

رانا ثنا اللہ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ الیکشن کی تاریخ دینے سے صدر کا کوئی لینا دینا نہیں ہے، صدر مملکت عارف علوی خوامخواہ ٹانگ نہ اڑائیں،  صدر الیکشن کمیشن کو غیرقانونی اور غیر آئینی احکامات پر مجبور نہیں کر سکتا، الیکشن کمیشن آپ کا غلام نہیں کہ جو آپ کہیں وہ مانے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ عمران خان نے معیشت، خارجہ تعلقات اور قومی مفادات کو نقصان پہنچایا ہے، ریاستی سربراہ کے منصب کو سازش کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں