ترکیہ زلزلہ، کورولش عثمان کے اداکار اہلیہ سمیت چل بسے


انقرہ: ترکیہ زلزلے میں معروف ترک سیریز کورولش عثمان کے اہم اداکار بھی اہلیہ سمیت چل بسے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکیہ میں آنے والے زلزلے میں معروف ترک سیریز کورولش عثمان میں اہم کردار نبھانے والے اداکار جاگدس جنکایا اپنی اہلیہ زلان ٹگرس سمیت ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔

پروڈکشن کمپنی بوزداغ فلم کی جانب سے جاگدس اور ان کی موسیقار اہلیہ زلان کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔

پروڈکشن کمپنی کی جانب سے دونوں کی تصویر شیئر کی گئی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا گیا کہ اداکار جاگدس جانکایا اہلیہ سمیت ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے جب کہ ساتھ ہی ان کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی گئی۔

واضح رہے کہ جاگدس جانکایا نے ترک ڈرامہ سیریز عثمان غازی المعروف کورولش عثمان میں قونیہ محل کے ایک اہم سپاہی کا کردار نبھایا تھا۔

ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو آنے والے ہولناک زلزلے سے اموات کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔


متعلقہ خبریں