پی ایس ایل 8: لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست دے دی


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست دے دی۔

ملتان سلطانز 176 رنز کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنا سکی۔

ملتان سلطانز کے محمد رضوان اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا اور شان مسعود 100 کے مجموعی اسکورز پر 35 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے جبکہ محمد رضوان نصف سینچری مکمل کرنے کے بعد 75 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

ڈیوڈ ملر 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ پولارڈ بھی 20 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔

شاہین آفریدی، حارث روْف، زمان خان اور حسین طلعت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ملتان کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور طاہر بیگ نے کیا، دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ کے لیے 61 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

طاہر بیگ 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ فخر زمان نے 66 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ حسین طلعت 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ اور اسامہ میر نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ٹیمیں:

دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔


متعلقہ خبریں