کون ہو گا این اے 4 سوات کا سکندر ؟ جانیں عوامی رائے


سوات: خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقام ضلع سوات کی عوامی رائے بھی سامنے آ گئی۔ کون بنے گا سوات کا سکندر ؟

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے سابق وفاقی وزیر مراد سعید کو امیدوار کے طور پر سامنے لایا گیا ہے جبکہ اے این پی کے امیدوار بریگیڈیئر سلیم خان ہیں۔

سوات کی عوام نے پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید کو سب سے بہتر قرار دیا۔ ووٹرز نے عمران خان کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کو صرف عمران خان ہی ْٹھیک کر سکتے ہیں۔

مراد سعید اس حلقے سے پہلے بھی کامیاب ہوچکے ہیں۔ کچھ لوگوں نے پی ٹی آئی کو من پسند پارٹی قرار دیا تو کسی نے ایماندار کہا۔ مہنگائی کا نجات دہندہ عمران خان کو  قرار دیا گیا۔ ملک میں آٹا ہی نہیں مل رہا دیگر جماعتیں ملک کو ہی لوٹ کر کھا گئے۔

پی ٹی آئی کے بعد دوسرے نمبر پر عوامی رائے کسی کو بھی ووٹ نہ دینے کی آئی لوگ تمام سیاستدانوں سے مایوس دکھائی دیئے اور انتخابات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عوام پی ٹی آئی کو مسترد کرے گی تو ہم قبول کریں گے، علی محمد

عوامی سروے میں تیزی سے بڑھتی مہنگائی کی چکی میں پسی عوام نے مہنگائی کا ذمہ دار تمام سیاسی جماعتوں کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ سب کو آزما لیا لیکن مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں کسی نے بھی کوئی کردار ادا نہیں کیا۔ سب سیاسی جماعتیں صرف اپنے مفادات کے لیے آتی ہیں عوام کے لیے کوئی نہیں سوچتا۔

عوامی نیشل پارٹی کے لیے بھی لوگوں نے بھرپور رائے دی اور کہا کہ عمران خان کے دور میں شروع ہونے والی مہنگائی بڑھتی چلی جا رہی ہے۔

مذکورہ حلقے میں کچھ حامی جماعت اسلامی، جمعیت علمائے اسلام اور مسلم لیگ ن کے بھی سامنے آئے لیکن ان کی تعداد انتہائی کم تھی۔


متعلقہ خبریں