پی پی کے ساتھ معاہدہ کیا تھا، آپ نے عوام کی کمر پر چھرا گھونپ دیا، وسیم اختر

پی پی کے ساتھ معاہدہ کیا تھا، آپ نےعوام کی کمر پر چھرا گھونپ دیا، وسیم اختر

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ ہم نے پیپلز پارٹی کے ساتھ نیک نیتی کے ساتھ معاہدہ کیا تھا، آپ نے چھرا گھونپا ہے کراچی اور حیدرآباد کےعوام کی کمر پر۔

حکومت سے نکلنے کا نہیں سوچ رہے مگر یہی آپشن ہے، کل سے سڑکوں پر نکلیں گے، خالد مقبول

انہوں نے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پہلے سے کہہ رہی تھی کہ حلقہ بندیاں درست نہیں ہوئی ہیں، حلقہ بندیوں میں کافی خامیاں ہیں، صاف اور شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں آئین کی دھجیاں اڑا دی گئیں، جس کا خدشہ تھا 15 جنوری کو سب کے سامنے آگیا، بیلٹ باکسز اور پیپرز سر عام نظر آ رہے تھے اور لوگ ٹھپہ لگا رہے تھے، لوگوں کو سڑکوں پر ٹھپے لگاتے سب نے دیکھ لیا، اس الیکشن کا دنیا مذاق اڑ ا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پوسٹ رگنگ کی گئی، انتہائی کم ٹرن آؤٹ رہا اس کو بھی بڑھانے کیلئے رگنگ کی گئی، کراچی الیکشن کے نتائج میں تاخیر کی گئی، پچھلے الیکشن میں ہم نے لاکھوں ووٹ لئے، اب الیکشن کمیشن پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔

پرویز الٰہی 10 سیٹوں پر وزیراعلیٰ بن سکتے ہیں تو ہمارا میئر بھی بن سکتا ہے، سعید غنی

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ 52 یوسیز ٹھیک کرا نے کیلئے پیپلز پارٹی راضی ہو گئی تھی، پیپلز پارٹی نے 14 سال سے پورے سندھ پر قبضہ کر رکھا ہے۔


متعلقہ خبریں