افغانستان میں خواتین کے کام کرنے میں سختیاں دیکھتے ہوئے آسٹریلیا نے افغانستان کے ساتھ ون ڈے سیریز سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔
افغانستان اور آسڑ یلیا کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز رواں سال مارچ میں متحدہ عرب امارات میں شیڈول تھی۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق طالبان کی افغان خواتین پر پابندیوں کے باعث لگایا گیا ہے۔ افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کو پارکس اور جِم میں جانے کا بھی موقع نہیں دیا جاتا، جبکہ ملازمت اور تعلیم سے بھی دور رکھا جا رہا ہے، اس وجہ سے فغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے معاملے پر حکومت سے طویل مشاورت کے بعد ون ڈے سیریز سے دستبرداری کا فیصلہ کیا گیا
واضح رہے کہ افغانستان میں خواتین پر حال ہی میں کئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔