پنجاب میں وفاقی حکومت کی شب خون مارنے کی سازش ناکام ہو گی ، عمران خان


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں وفاقی حکومت کی شب خون مارنے کی سازش ناکام ہوگی، پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اراکین اسمبلی متحد ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے زمان پارک میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی، جس میں سیاسی صورتحال اور اعتماد کے ووٹ سے متعلق مشاورت کی گئی۔

عمران خان نے پرویزالہٰی فیملی ممبران کو نو فلائی لسٹ میں شامل کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہو چکی ہے، امپورٹڈ حکومت نے آئین و قانون کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔

عمران خان سچے اور کھرے آدمی ہیں، پرویز الہیٰ

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ  سیاست میں کبھی انتقامی کارروائی کی اور نہ یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف اور رانا ثنا اللہ کی ہر سازش ناکام ہو گی،ناکامیاں ان کا مقدر بن چکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اقتدار کے لالچ میں بدترین انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں