الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہائیکورٹ کے فیصلے کی توہین ہے، فواد چودھری

فواد چوہدری (fawad chaudhry)

کرپشن کیس فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا گیا


رہنما تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہائیکورٹ کے فیصلے کی توہین ہے۔

مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے ٹویٹ کی کہ الیکشن کمیشن کا قابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ ہائیکورٹ کے فیصلے کی توہین ہے، کیس کی تاریخ 17 جنوری تھی جس کو رولز کے خلاف آج مقرر کرکے فیصلہ دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن کے ان بونے ممبران کا ایک اور جانبدار فیصلہ ہے، اس فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں توہین عدالت کا مقدمہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں