محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی شدید لہر کی پیشگوئی کر دی۔
کراچی والے تیاری کر لیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 13 جنوری سے سردی بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل سے تیز ہوائیں چلیں گی۔ تیزہواوں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ تاہم 13 جنوری سے سردی شدت مزید بڑھ جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے
محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 14 سے 17 جنوری کے دوران کراچی میں رات کا درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جاسکتاہے۔ سردی کی لہر 18 جنوری تک ملک بھر میں اثرانداز رہے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی شدت بلوچستان میں زیادہ رہے گی۔ سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 0 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔