کسی فضائی اڈے کی نجکاری نہیں ہو رہی، خواجہ سعد رفیق


لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کسی فضائی اڈے کی نجکاری نہیں ہو رہی۔

وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے ریلوے کا انفرا اسٹرکچر متاثر ہوا ہے اور ریلوے کی بہتری کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے ملازمین نے سیلاب سروس کو بحال کیا اور صورتحال مشکل ضرور ہے مگر ٹھیک کرنے کا عزم کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں کی نئی پارٹی کے قیام کی تیاریاں

ایئرپورٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت نے 3 ایئر پورٹ کے آپریشنز آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کسی بھی ایئرپورٹ کی نجکاری نہیں ہو رہی۔ ایئر پورٹس نجکاری کے حوالے سے منفی پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے ماڈلز کو پاکستان لانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) پر بیرونی دباؤ ہے اور پی آئی اے مدتوں سے بیمار ادارہ ہے۔ روٹس کھل جائیں گے تو ٹکٹوں کی قیمتیں بھی نیچے آئیں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بین الاقوامی روٹس کھلوانے کی کوشش کر رہے ہیں اور کراچی ایئر پورٹ کی گنجائش کو بہتر کرنے کی کوشش جاری ہے۔ ملک میں بہترین آپریٹرز لانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ قطر اور عرب امارات کو بھی بہترین آپریٹرز سے متعلق بتایا ہے۔


متعلقہ خبریں