جوکرنا ہے کر لیں ،ہم عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں،مونس الہٰی


مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہیٰ نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوکرنا ہے کر لیں ،ہم عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں۔

ایف آئی اے کی جانب سے تحقیقات پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رانا صاحب یہ وہی کیس ہے جو ہائیکورٹ نے خارج کر دیا ہے، جب ہم اپوزیشن میں تھے تب بھی آپ لوگوں سے نہیں ڈرے۔

واضح رہے کہوفاقی تحقیقاتی ادارے نے مونس الٰہی کے مبینہ فرنٹ مینوں کے خلاف انکوائری شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کے مبینہ فرنٹ مینوں پنجاب اسمبلی کے نائب قاصد قیصر، ارم امین اور ارشد اقبال کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا ہے۔

تینوں افراد کے خلاف انکوائری کا آغاز اُن کے اکاؤنٹس میں مشکوک ٹرانزیکشنز کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں