مری، نیو ایئر نائٹ، ویک اینڈ اور برفباری ایک ساتھ متوقع ، انتظامات مکمل رکھیں، راجہ بشارت


لاہور: صوبہ پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ نیو ایئر نائٹ، ویک اینڈ اور برفباری ایک ساتھ متوقع ہے، اس لیے تمام ضروری انتظامات مکمل رکھے جائیں۔

امریکہ میں برفانی طوفان، زندگی منجمد،70 اموات

انہوں ںے یہ ہدایت وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر منعقدہ کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو دیں۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری پنجاب سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں متوقع برفباری کے دوران مری میں موجود انتظامات کا جائزہ لیا گیا، ضلعی انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں اور سیاحوں کو بروقت سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات دی گئیں۔ اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ ڈپٹی کمشنر مری کی سربراہی میں قائم کمیٹی کنٹرول روم میں بیٹھ کر بروقت فیصلے کرے گی۔

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے واضح طور پر ہدایت کی کہ مقررہ تعداد سے زائد گاڑیاں مری میں داخل نہیں ہو سکیں گی، مری میں 13 سہولت مراکز قائم ہیں جو مرکزی کنٹرول روم سے منسلک ہوں گے جب کہ سیاح کسی بھی قسم کی مدد کے لیے ہیلپ لائن 9269015-051 اور 9269016 پر رابطہ کر سکیں گے۔

مری: متوقع برفباری، انتظامیہ نے داخلے کے اوقات اور گاڑیوں کی تعداد متعین کردی

راجہ بشارت کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں چیف سیکریٹری پنجاب نے محکمہ ہائی ویز کو ہدایت کی کہ سڑکیں کلیئر رکھیں، ہوٹل ایسوسی ایشن کے ساتھ رابطہ رکھیں، ٹورازم ا سکواڈ بھی تعینات ہوں گے۔

شرکائے اجلاس کو اے سی ایس ہوم نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے نے کمشنر راولپنڈی کو 10 ملین روپے ہنگامی طور پر بھجوا دیے ہیں۔

مری میں شدید برفباری کی پیش گوئی

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں صوبے میں 579 پرائس مجسٹریٹس کی نامزدگی کی منظوری دی گئی، پرائیویٹ سی سی ٹی وی کیمروں کو سیف سٹیز اتھارٹی سے منسلک کرنے پر غور کیا گیا جب کہ بارڈر ملٹری پولیس کے دو شہید جوانوں سجاد حسین اور محمد طاہر کو شہدا فنڈ دینے کی بھی منظوری دے دی گئی۔


متعلقہ خبریں