جہلم شہر میں مقامی علماء اور شہریوں نے مزہبی عالم سید خلیل حسین کی زیر قیادت پاکستان میں سیاسی لیڈران کے اسکینڈلز اور آڈیو لیکس کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا۔
احتجاجی ریلی میجر اکرم شہید پارک سے شاندار پارک جہلم سٹی تک نکالی گئی جس کا مقصد ملک میں بڑھتے ہوئے سیاسی بحران اور سیاسی لیڈران کی معیشت کی جانب عدم دلچسپی ہے۔
شاندار چوک جہلم میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عالم سید خلیل حسین نے کہا کہ ملک کو مالیاتی سیاسی بحران کا سامنا ہے جبکہ ہمارے سیاستدان اسکینڈلز اور افیئرز بنانے میں مصروف ہیں۔
ایسی سرگرمیاں نہ صرف علاقہ مکینوں کے لیے باعث شرمندگی ہے بلکہ سیاست دانوں کے کرداروں پر بھی سوالیہ نشان ہے۔
سید خلیل حسین کا مزید کہنا تھا کہ ایک حکمران کا کردار اچھا ہونا چاہیے تاکہ وہ ملک کو صحیح سمت میں چلا سکے۔موجودہ صورتحال کے پیش نظر ریاست مدینہ کے تمام دعویدار جھوٹے ثابت ہو چکے ہیں۔