شہبازگل اسپتال سے غائب،ن لیگ کا دعویٰ


مسلم لیگ ن نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل اسپتال سے غائب ہیں۔

اس ضمن میں اسپتال کے رجسٹرار نے ایم ایس سروسز اسپتال کو خط لکھ دیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہبازگل اسپتال کے وی وی آئی پی وارڈ میں موجود نہیں ہیں۔شہبازگل اپنے میڈیکل ریکارڈ والی فائل بھی ساتھ لے گئے ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ ن لیگی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شہباز گل ابھی بھی سروسز اسپتال میں موجود اور زیر علاج ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کل کچھ وقت کیلیے پرائیویٹ آرتھوپیڈک کے پاس معائنہ کروانے کیلئے لے جایا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں