میسی کا پرستار ، میسی کا ہیرو بن گیا


دس سال قبل بطور فین میسی کے ساتھ تصویر بنوانے والا بچہ سیمی فائنل میں ارجنٹائن کا ہیرو بن گیا.

کروشیا کے خلاف میچ کے پہلے ہاف میں میسی نے 34 ویں اور جولیان الواریز نے 39 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی جبکہ میچ کے دوسرے ہاف میں کپتان لیونل میسی کے شاندار پاس کی وجہ سے جولیان الواریز نے میچ کے 69 ویں منٹ میں دوسرا گول کر کے اپنی ٹیم کے فائنل میں جانے کے خواب کو یقینی بنا دیا۔

الواریز نے کروشیا کے خلاف دو گول کرکے اپنے ہیرو میسی  سے داد وصول کی، جو شائد اس کی زندگی کا حسین ترین لمح ہو گا، کیونکہ یہ وہی الواریز ہے جس نے دس سال قبل میسی کے ساتھ بطور فین تصویر بنوائی تھی، اور اب وہ اپنے کپتان کا ورلڈ کپ جیتنے کے خواب میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

واضح رہے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے پہلے سیمی فائنل میں لیونل میسی کی ارجنٹینا کروشیا کو 3 صفر سے شکست دے کر چھٹی بار فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔


متعلقہ خبریں