فضل الرحمان انتخابات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، شیخ رشید

شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان انتخابات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ مذاکرات سے انتخابات کا راستہ نہیں نکلتا تو صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) عوام میں جانے کی پوزیشن میں نہیں ہے اور مولانا فضل الرحمان اس وقت انتخابات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں جبکہ حکومت کی پالیسی ہے کہ نہ کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ساری جماعتیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا راستہ روکنے کے لیے اکھٹی ہیں لیکن معیشت ہی قومی سلامتی ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ جس طرف حالات جا رہے ہیں تو حکمرانوں کے پاس بھی اسمبلیاں توڑنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے اور جس ڈار کو معیشت کا ارسطو بنا کر پیش کیا گیا اسی نے معیشت کا جنازہ نکال دیا۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس: حتمی دلائل کیلئے 13 دسمبر کی تاریخ مقرر

انہوں نے کہا کہ نیو کلیئر پاور کے پاس پورٹ سے پیاز چھڑانے کے پیسے نہیں ہیں اور ہم جلد سنیں گے کہ ان کے پاس تنخواہ اور پینشن کے بھی پیسے نہیں ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کہنے پر اسمبلیاں تحلیل کر دیں گے۔


متعلقہ خبریں