نواز شریف گھومنے نکل گئے، ایک اور تصویر وائرل


سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اس وقت اپنی فیملی کے ہمراہ یورپ کی سیروتفریح میں مصروف ہیں۔ جہاں سے ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نواز شریف اٹلی کے شہر میلان کے ایک ریسٹورنٹ میں موجود ہیں جہاں ان کے ہمراہ حسین نواز اور ایک اور صاحب بھی ہیں۔ نواز شریف “کاؤ بوائے ہیٹ” پہنے ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق نواز شریف، مریم نواز، حسین نواز، حسن نواز، جنید صفدر سمیت خاندان کے دیگر افراد 10 کے لیے یورپ کے مختلف ممالک میں سیروتفریح کی غرض سے گئے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کے سمدھی گورنر خیبر پختونخوا نامزد

واضح رہے کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ ہفتے ہی نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کیا تھا۔ نواز شریف کے پاسپورٹ کی میعاد گزشتہ سال پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں ختم ہو گئی تھی۔


متعلقہ خبریں