لاہور: عوامی مسلم لیلگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ صدرعارف علوی سے بیک ڈور مذاکرات چل رہے ہیں، میری گزشتہ سات ماہ سے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات نہیں ہوئی۔
26 نومبر کو سرپرائز ملے گا، صدر کے ذریعے پیغامات بھجوائے گئے ہیں، عمران خان
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے زمان پارک میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدقے جاواں بلاول بھٹو دھمکی دے رہا ہے، دھمکی سے پہلے بلاول لال حویلی سے ہو کر جائے۔
انہوں نے کہا کہ فوج بھی میری ،عدلیہ بھی میری ، سیاست عمران خان کے ساتھ ہے، راولپنڈی میں ٹیکنو کریٹس حکومت کی افواہیں ہیں، حکمرانوں کا جانا ٹھہر چکا ، انہیں جانے سے کوئی نہیں بچا سکتا، ملکی معیشت تباہ ہو چکی، گیس نایاب ہے۔
صدر نے آرمی چیف کی سمری پر گڑ بڑ کی تو نتیجہ بھگتنا پڑے گا، بلاول بھٹو
شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو ابھی ڈاکٹرز دیکھ کر گئے ہیں، ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے، عمران خان کو کہا ہے کہ وہ سفر نہ کریں، وہ 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے، لوگ قانون کا مذاق اڑا رہے ہیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ عمران خان کو تعیناتی سے کوئی دلچسپی نہیں ہے، پہلے بھی عمرا ن خان کو مارنے کی کوشش کی گئی، آج بھی عمران خان کی زندگی کوخطرہ ہے، فیصلہ کیا ہے کہ دن کی روشنی میں لوگ اکٹھے ہوں گے۔
انہوں ںے کہا کہ 26 نومبر کوسارا پاکستان راولپنڈی پہنچ رہا ہے، 26 نومبر کو عوام کا سمندر ہو گا،عوام عمران خان کا استقبال کریں گے، ہمارا مطالبہ ہے کہ جلد انتخابات کرائے جائیں۔
عمران خان آپ کی سازش،سیاست اور تماشہ ختم،مریم اورنگزیب
ایک سوال کے جواب میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ صدر مملکت سے ملاقات چل رہی ہے تو چلنے دیں، عمران خان سات ماہ سے اس حکومت کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں، اگر شہبازشریف کو کورونا ہوگیا ہے تو اللہ تعالیٰ صحت دے۔