بابر کو کھیلتے دیکھ کر بورڈ کے سربراہ سے کہا اسے کپتان بناو، عمران خان


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جب وزیراعظم تھا اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ سے کہا تھا کہ بابراعظم کو فوراً کپتان بناؤ۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے پاس کرکٹ دیکھنے کے لیے وقت نہیں ہوتا، میں نے بابراعظم کی دو اننگز دیکھی تھی وہ بہترین کھلاڑی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم ایک ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں، ان کے پاس ٹیمپرامنٹ، ہر طرح کی شاٹس اور اسٹوک پلے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کے لیے ہماری ٹیم اچھی لگ رہی ہے، امید ہے ہم فائنل جیتیں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 13 نومبر کو مدمقابل آئیں گی۔

 


متعلقہ خبریں