سپریم کورٹ میں تین نئے ججز کی تقرریوں کے نوٹی فکیشن جاری

Supreme Court

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں تین ججز کی تقرریوں کے نوٹی فکیشن جاری کردیے گئے ہیں۔

صدر مملکت نے تین ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دیدی

نوٹی فکیشن کے اجرا کے بعد جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید عدالت عظمیٰ کے جج بن گئے ہیں۔

صدر مملکت نے تین ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دیدی

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج عامر فاروق کی بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تقرری کا بھی نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

عمران خان عوام کی مرضی کے بغیر اسمبلی کیسے اور کیوں چھوڑ آئے؟ چیف جسٹس

وفاقی وزارت قانون کے مطابق سپریم کورٹ میں تعینات ہونے والے تینوں نئے جج صاحبان کل اپنے مناصب کا حلف اٹھائیں گے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال تینوں نئے جج صاحبان سے ان کے مناصب کا حلف لیں گے۔

سیاسی اداکار نہیں، لیول پلینگ فیلڈ دے سکتے ہیں، چیف جسٹس

اسلام آباد ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس عامرفاروق بھی کل اپنےعہدے کا حلف اٹھائیں گے، ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ان سے حلف لیں گے۔


متعلقہ خبریں