’’عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے‘‘ سوشل میڈیا پر طوفان


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد ٹوئٹر پر ’ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے‘ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا۔

مائیکرو بلاگنگ کی معروف ویب سائٹ پر اب تک اس ٹرینڈ پر چار لاکھ سے زائد ٹوئٹس کی جا چکی ہیں۔

ٹوئٹر صارفین اس ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے تاثرات کا اظہار کر رہے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنی ٹوئٹ میں عمران خان پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمران خان پر نہیں پاکستان پر حملہ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں