آسٹریلیوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے کہا ہے کہ اس دن کا انتظار نہیں کرسکتا کہ ریٹائر ہوکر پاکستان اور بھارت کا براہ راست میچ دیکھنے جاؤں۔
ایک انٹرویو میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ سے متعلق تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ میچ دیکھتے ہوئے بہت گھبرا گیا تھا۔
ایرون فنچ نے بتایا کہ پاک بھارت ٹاکرے کے وقت کوچ کے ساتھ ہوٹل کے کمرے میں تھا اور میچ دیکھ کر بہت نروس ہوگیا تھا۔
آسٹریلوی کپتان نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کوہلی ایک ماسٹر کلاس ہے، جسے پتا ہے کہ اپنی موجودگی میں کس طرح پریشر دوسری طرف منتقل کرنا ہے۔

