اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کسی کو اسلام آباد پر چڑھائی کا موقع نہیں دیں گے اور سختی سے نمٹا جائے گا۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ احتجاج سے متعلق سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے احکامات واضح ہیں جبکہ عدالت کے متعین کردہ مقام پر سیکیورٹی کے ساتھ احتجاج کا موقع دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جتھہ کلچر فروغ پائے گا تو پھر کہاں کی جمہوریت اور کہاں کی ریاست۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ سے ہمارے تعلقات بگاڑنے کی کیا ضرورت ہے، وزیر اعظم
رانا ثنا اللہ نے واضح کیا کہ کسی کو اسلام آباد پر چڑھائی کا موقع نہیں دیا جائے گا اور سختی سے نمٹا جائے گا۔
احتجاج سے متعلق سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے احکامات واضح ہیں، عدالت کے متعین کردہ مقام پر بطورِ حکومت مکمل سیکیورٹی کے ساتھ احتجاج کا موقع دیں گے۔ جتھا کلچر فروغ پائے گا تو پھر کہاں کی جمہوریت اور کہاں کی ریاست، کسی کو ISB پر چڑھائی کا موقع نہیں دیا جائے گا، سختی سے نمٹا جائے گا۔
— Rana SanaUllah Khan (@RanaSanaullahPK) October 28, 2022