عمران خان کا لانگ مارچ تک قیام پنجاب میں ہو گا

عمران خان کی کل عدالتی پیشی کی جگہ تبدیل

 لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان لانگ مارچ تک پنجاب میں قیام کریں گے۔

عمران خان نے جمعہ کو لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کردیا

ذمہ دار ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان جمعے تک پنجاب میں عوامی رابطہ مہم چلائیں گے، لانگ مارچ کی تیاریوں کو لاہور سے مانیٹر کریں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کل لاہور میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کریں گے جب کہ کل دوپہر کو سیالکوٹ میں بھی عوامی رابطہ مہم چلائیں گے۔

سنئیر اینکر محمد مالک کا عمران خان کو ارشد شریف کے حوالے سے بہت اہم مشورہ۔۔۔

پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف پنجاب کی لانگ مارچ کے حوالے سے حکمت عملی فائنل ہو گئی ہے، ہر ضلع سے چھ ہزار کارکنان کو لانگ مارچ میں لانے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

مسرت جمشید چیمہ کے مطابق کھانے پینے کے انتظامات کو مکمل کرنے کا ٹاسک بھی ضلعی تنظیموں کو دیا گیا ہے جب کہ مرکزی رہنما، ارکان اسمبلی اور متعلقہ تنظیمیں قافلے کی قیادت کرتے ہوئے لانگ مارچ میں شامل ہوں گے۔

لانگ مارچ کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی، رانا ثنااللہ

اس حوالے سے مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ تمام قافلوں کو لبرٹی چوک لاہورپہنچنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کل لانگ مارچ کے حوالے سے مزید اہم فیصلے کریں گے۔


متعلقہ خبریں