سابق آسٹریلوی کرکٹ بریڈ ہوگ نے پاک بھارت میچ میں نواز کی گیند کو نو بال دینے پر امپائرنگ پر سوال اٹھا دیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ نو بال پر رویو کیوں نہیں لیا گیا؟ اور جب کوہلی فری ہٹ پر بولڈ ہوئے تو اسے ڈیڈ بال کیوں نہیں قرار دیا گیا۔
Why was no ball not reviewed, then how can it not be a dead ball when Kohli was bowled on a free hit. #INDvPAK #T20worldcup22 pic.twitter.com/ZCti75oEbd
— Brad Hogg (@Brad_Hogg) October 23, 2022
خیال رہے کہ پاک بھارت میچ میں اننگز کے آخری اوور کی تیسری گیند کو امپائر کی جانب سے نوبال قرار دیا گیا۔
اسی گیند پر بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے چھکا مار دیا اور انہوں نے امپائر سے جا کر پوچھا کہ کیا یہ نوبال نہیں۔ امپائر نے تھرڈ امپائر سے پوچھے بغیر ہی نو بال قرار دے دی۔
جس کے بعد فری ہٹ پر ویرات کوہلی بولڈ ہو گئے تاہم انہوں نے تین رنز دوڑ کر بنا لیے۔ یوں بھارت کو جیت کے لیے دو گیندوں پر دو رنز درکار تھے۔
اننگز کی پانچویں گیند پر نواز نے کارتک کو اسٹمپ آؤٹ کر دیا۔ اس موقع پر ایشون بیٹنگ کے لیے آئے، نواز نے بال کرائی جو وائڈ قرار دی گئی یوں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ برابر ہو گیا۔آخری گیند پر ایشون نے چوکا لگا کر میچ جیتوا دیا۔