میلونی اٹلی کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب


جارجیا میلونی اٹلی کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہوگئی ہیں۔

اٹلی کی نئی کابینہ میں 6 خواتین وزراء بھی شامل ہوں گی، اٹلی کی نئی وزیراعظم اور کابینہ اراکین آج حلف لیں گے۔ صدر سرگیو مٹاریلا نے پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے بعد میلونی کو حکومت سازی کی ہدایت دی.

جس کے کچھ ہی دیر میں میلونی نے جارجیٹی کو اپنا وزیر معیشت مقرر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی، اٹلی میں بدترین خشک سالی

31 برس کی عمر میں جارجیا میلونی نے سلویو برلسکونی کی حکومت میں نوجوانوں سے متعلق وزارت سنبھالی۔ دس برس قبل میلونی نے ‘برادرز آف اٹلی’ کی بنیاد رکھی، جس کی وہ 2014 سے قیادت کر رہی ہیں۔ سن 2020 میں، انہوں نے یورپی کنزرویٹو اینڈ ریفارمسٹ پارٹی کی قیادت بھی سنبھالی تھی۔


متعلقہ خبریں