وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ کچھ طاقت کے بھوکے سیاست دان نوجوانوں کو اپنے متعصبانہ ایجنڈے کا شکار بناتے ہیں، ایسا کرنا بدقسمتی کی بات ہے۔
وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ قومیں اپنی طاقت ان نوجوانوں سے حاصل کرتی ہیں جو اپنے سفر کو طاقت دیتے ہیں اور اپنے مستقبل کو متحرک کرتے ہیں، نوجوانوں کی ترقی میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا جلد وطن واپسی کا اعلان
پنجاب میں ہم نے نوجوانوں کےلئے مختلف اقدامات شروع کیے جن کا مقصد انہیں بااختیار بنانا ہے، ان اقدامات کا مقصد نوجوانوں کو کاروباری مواقعوں کےلئے سہولت فراہم کرنا ہے۔
Building on the pro-youth work we did in Punjab, the government launched various initiatives yesterday that aim to empower & facilitate our youth to become entrepreneurs. This is merely a beginning. A lot more will be rolled out in the weeks and months to come. https://t.co/VF6u5Cu1y6
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 21, 2022
