خیبرپختونخوا اور وفاق میں شدید ٹینشن ہے، وین پر حملہ دہشت گردی نہیں؟ بیرسٹر سیف

خیبرپختونخوا اور وفاق میں شدید ٹینشن ہے، وین پر حملہ دہشت گردی نہیں؟ بیرسٹر سیف

ایبٹ آباد: صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان کے معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا اور وفاق میں شدید ٹینشن ہے۔

پاکستان اور سوات سے اپنے جنگجو واپس بلائیں، بیرسٹر سیف کی طالبان رہنماؤں سے اپیل

انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیردفاع خواجہ آصف کا بیان اس کی ذہنی کیفیت کی عکاسی ہے، صوبائی حکومت عوام کو مکمل ریلیف فراہم کررہی ہے۔

صوبہ خیبرپختوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ امن وامان قائم کرنا صوبوں کی ذمہ داری ہے، نیشنل سیکیورٹی وفاق کی ذمہ داری ہے۔

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ سوات میں کچھ کارروائیاں ہوئی ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ وین پرحملہ دہشت گردی نہیں ہے؟

پاکستان کے کرپٹ ترین لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں، خواجہ آصف

بیرسٹر محمد علی سیف نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وفاق 275 ارب روپے صوبہ خیبرپختونخوا کو ادا کرے۔


متعلقہ خبریں