عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر


سپریم کورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے لیے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 20 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔

شفاف انتخابات کا انعقاد سیاسی و معاشی بحران سے نجات کا واحد ذریعہ ہے، عمران خان

خیال رہے کہوزارت داخلہ کی جانب سے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان مارچ اور دھرنے کے ذریعے اسلام آباد پر چڑھائی کرنے کے اعلانات کر رہے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں
WhatsApp