فہد ملک قتل کیس: زلفی بخاری اپنی بہن کیلئے انصاف کے طلب گار

ہنرمند افرادی قوت برآمد کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، زلفی بخاری

فوٹو: فائل


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زلفی بخاری نے کہا ہے کہ ان کے بہنوئی فہد ملک کے قتل کیس میں ان کی بہن و اہل خانہ کو انصاف نہیں ملا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ بیرسٹر فہد ملک کی بیوہ اور بچوں نے 6 سال مقتول کے بہیمانہ قتل کےانصاف کا انتظار کیااورآج ملزمان کوپھانسی کی سزا کی بجائےعمرقید دےکرانصاف کےتقاضے پورے نہیں کیے۔

انہوں نے کہا کہ مقتول کےورثاءکواب ہائی کورٹ سےانصاف کی امیدہے۔اعلی عدلیہ سے استدعا ہےقانون کےمطابق قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کے بہنوئی بیرسٹر فہد ملک کے قتل مقدمے میں نامزد تین ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطا ربانی نے منگل کو چھ سال پرانے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان راجہ ارشد، نعمان کھوکھر اور راجہ ہاشم کی کمرہ عدالت میں موجودگی میں محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے چند روز قبل فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں