قومی اسمبلی میں 2 جیالوں کا اضافہ باعث اطمینان ہے، آصف علی زرداری

لوگوں کو پہلے امیر کرو پھر ٹیکس لگاؤ، میثاق معیشت کیا جائے، زرداری

فائل فوٹو


سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے علی موسی ٰ گیلانی اور حکیم بلوچ کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ تیر کا نشان فتح کا نشان ہے شاباش جیالو شاباش، ملتان والوں نے سیاسی خانہ بدوش سے حساب برابر کردیا ہے۔

ملتان اور ملیر کے عوام کا شکریہ ، جیالے قابل فخر ہیں، جنوبی پنجاب صوبہ بن کر رہے گا یہ میرا وعدہ اور بلاول بھٹو کا منشور ہے ،ملتان اور ملیر میں جیت جیالوں کے نام ہے ان کا کوئی مقابلہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بس نام رہے گا اللہ کا، شکریہ پاکستان، عمران خان

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں دو جیالوں کا اضافہ باعث اطمینان ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز کے ضمنی انتخابات میں این اے 237 ملیر کراچی سے پیپلز پارٹی کےعبدالحکیم بلوچ 32567 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ این اے 157 ملتان سے پیپلز پارٹی کے علی موسیٰ گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف کی مہربانو قریشی کو شکست دی۔


متعلقہ خبریں