عمران خان اپنے ہی ملک پر کھلم کھلا حملہ کرنے نکلے ہیں؟ مریم نواز


مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کو ذرہ بھی شرم ہے؟ سیاست کو ایک طرف رکھ کر پاکستانیوں کی طرح جواب دینا چاہیے تھا۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ کیا عمران خان اپنے ہی ملک پر کھلم کھلا حملہ کرنے نکلے ہیں؟ عمران خان جیسا متعصب شخص کبھی نہیں دیکھا۔

خیال رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ امپورٹڈوبائیڈن کا بیان حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی ہے۔  کن معلومات  کی بنیاد  پر امریکی صدر ہماری جوہری صلاحیت کے بارے میں اس غیر ضروری نتیجے پر پہنچے؟

ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے بیان پر میرے دو سوال ہیں۔ کن معلومات  کی بنیاد  پر امریکی صدر ہماری جوہری صلاحیت کے بارے میں اس غیر ضروری نتیجے پر پہنچے؟


ٹیگز :
متعلقہ خبریں
WhatsApp