سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکانزئی قاتلانہ حملے میں جاں بحق


سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ محمد نور مسکانزئی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزی پر دوران نماز مسجد میں قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ انہیں زخمی حالت میں سول اسپتال خاران منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

محمد نور مسکانزئی فیڈرل شریعت کورٹ کے بھی چیف جسٹس رہ چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے محمد نورمسکانزئی کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ محمد نور مسکانزئی کی شہادت بڑا سانحہ ہے۔

 


متعلقہ خبریں