وزارت توانائی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ کراچی کو 500 میگاواٹ بجلی کی فراہمی شروع ہو گئی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی کے جنوب میں 500 کے وی کی 2 لائنوں میں آنے والے خلل کو دور کرنےکی کوشش کی جا رہی ہے، این ٹی ڈی سی انجینئرز متاثرہ ٹرانسمیشن لائنوں کی مرمت کا کام کر رہے ہیں۔
انہون نے بتایا کہ اگلے چند گھنٹوں میں کراچی کوایک ہزار میگاواٹ بجلی کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔