مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان کوپتہ ہی نہیں کہ منی لانڈرنگ کسے کہتےہیں۔
ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ودھ مالک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو لندن کی عدالت نے بھی منی لانڈرنگ کیس میں کلیئر قرار دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کیا پی ٹی آئی کے اکاونٹس میں پیسے نہیں آئے،2014 سے 2022 تک فارن فنڈنگ کا کیس چلا،اگر انہوں نے چوری نہیں کی تو کیس میں باربار اسٹے کیوں لیتے رہے۔
نواز شریف خود سمجھتے ہیں انہیں اب پاکستان واپس آنا چاہیے لیکن وقت متعین نہیں ہے، محمد زبیر
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کےسیاسی چانسز بھی کم ہوتے جا رہے ہیں۔