انٹربینک میں ڈالر مزید سستا

Dollar

 انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو کر 224 روپے کا ہوگیا ہے۔

انٹر بینک میں روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر1 روپے 64 پیسےتک سستا ہوگیا۔ ڈالرانٹربینک میں224 روپےکی سطح پرپہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بہتان تراشی کرنے والا عمران خان بڑا ڈاکو ہے، ڈالر کو 200 روپے سے کم پر لاؤں گا، اسحاق ڈار

جبکہ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 139 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، کاروبار کےدوران انڈیکس 41 ہزار490 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتےدیکھا گیا۔


متعلقہ خبریں