تعیناتی،تنزلی یا چھاؤنی ڈالنی ہے 15 نومبر تک فیصلے ہو جائیں گے، شیخ رشید

پنجاب میں 22 کو حکومت بنائیں گے، پی ٹی آئی الیکشن کی تیاری کریگی، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سائیفر جلایا نہیں، ابھی چرایا ہے، جو وزارت خارجہ سےمل جائے گا۔

شیخ رشید نے اپنے آفیشل اکاونٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سامراجی ایمبسڈروں کے گھر جاتےہیں اوران کےمنہ میں کیک ڈالتےہیں۔ نوازشریف ان ویٹنگ، مریم ڈارکوکلین چٹ ڈیل کاحصہ ہے۔عمران خان کےخلاف سائیفرکا حکومتی بیانیہ اس کےحق میں گیا ہے۔

معاشی اورسیاسی تباہی سےنجات صرف عمران خان کی کال ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے،  تعیناتی،تنزلی یا چھاؤنی ڈالنی ہے 15 نومبر تک فیصلےہوجائیں گے۔ ابھی توآڈیو ویڈیو سے بحران آیا ہے،عوام سڑکوں پر آئےتوبھونچال آئے گا۔

قوم نےفیصلہ کرناہے، سراٹھا کےجینا ہے یا سیاسی کیڑے مکوڑوں کی طرح جینا ہے۔ حکمران عوام کےگھیرے میں آگئےہیں، اب بھاگ نہیں سکیں گے۔


متعلقہ خبریں